ن لیگی رہنما طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ججز کو دباؤ میں لانے اور عدلیہ کو متنازع بنانے کی کوشش کررہی ہے۔
PTI wants to make the controversial to judiciary, Tariq Fazal Chaudhry
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عدلیہ پر اثرانداز ہونا چاہتی ہے ۔اس موقع پر دانیال عزیز نے کہا کہ بی بی سی کی پرانی خبرکونیابناکرپیش کرنےکی کوشش کی گئی، ہم چاہتے ہیں یہ بتایاجائے اس کیس کا فیصلہ کیسےطےکیاجائےگا۔دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ٹینس کورٹ میں بیٹ اور ہیلمٹ پہن کر نہیں کھیلا جاسکتا،اگر ثبوت ہوتے تواستدعامیں ایف آئی اے کو کیوں کہا جاتا کہ ثبوت لائیں۔عدالت کو ٹرائل اور انوسٹی گیشن کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔