کراچی: تحریک انصاف کو جامعہ کراچی میں 25 اکتوبر کو کنونشن کی اجازت نہیں ملی جس میں عمران کو خطاب کرنا ہے۔
تحریک انصاف کی ذیلی طلبہ تنظیم انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زہر اہتمام 25 اکتوبرکو جامعہ کراچی میں طلبا کنونشن کا اعلان کیا گیا ہے لیکن جامعہ کراچی انتظامیہ کی جانب سے کنونشن کا اجازت نامہ نہیں دیا گیا جبکہ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا 25 اکتوبر کو ہر صورت طلبا کنونشن ہو گا جس میں عمران خان خطاب کریں گے۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اگر اجازت نامہ نہیں دیا گیا تو اس کے باوجود بھی جامعہ کراچی میں سلور جوبلی گیٹ پر کنونشن کریں گے۔