مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کا منی ٹریل کیوں نہیں بتارہی؟ خود منی ٹریل الیکشن کمیشن میں نہیں بتا رہے، ہم سے مانگے جا رہے ہیں، قوم کے سامنے عمران خان کا دہرا معیار واضح ہوگیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں ان کی تلاشی شروع ہوگئی ہے وہاں وہ ثبوت نہیں دے رہے ہیں ،ان پرتوہین عدالت لگی،معافی مانگی،آج پھران کوتوہین عدالت کا نوٹس ملا۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے 1979 اور 1980 کی ٹرانزیکشن کے ثبوت دے دیے ہیں،ہماری ایک بار نہیں دس مرتبہ تلاشی لے لیں،مگرآپ کو بھی تلاشی دینی ہوگی،الیکشن کمیشن میں عمران خان کو تلاشی دینی ہوگی۔