سندھ پنجاب کے سرحدی شہر اوباڑو میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، آج شام عمران خان جلسہ سے خطاب کریں گے۔
جلسہ کے آرگنائزر اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 5 کے امیدوار سردار شہر یارخان شر کے مطابق اوباڑو میں قومی شاہراہ کے قریب پاکستان تحریک انصاف نے اپنا پنڈال سجا لیا ہے اور آج شام پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ، مخدوم شاہ محمود قریشی،جہانگیر خان ترین سمیت مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔ تحریک انصاف کی جانب سے سیکڑوں ایکڑ رقبے پر محیط جگہ میں جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اور قائدین کے لئے کنٹینروں کے ذریعے 120 فٹ لمبا، 18 فٹ چوڑا اور 18 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے جبکہ میڈیا کی کوریج کے لئے 40 فٹ لمبا، 18 فٹ اونچا اور 18 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔