پشاور ……پشاور کے ضلع کونسل اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی خاتون کونسلر آزاد رکن گل افضل سے لڑ پڑیں،گریبان سے پکڑاا ور دھکے بھی دیے۔ضلع کونسل میں ترقیاتی بجٹ پر بحث جاری تھی کہ اس دوران آزاد رکن گل افضل نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر پی ٹی آئی کی خاتون کونسلر نے اسے بڑے غصے سے دیکھا جس پر آزاد رکن گل افضل نے اعتراض کیا۔معاملہ سلجھانے کے لیے پی ٹی آئی ہی کی ایک اور خاتون کونسلر کلثوم بی بی آگے بڑھی لیکن معاملہ سلجھانے کی بجائے خود ہی الجھ پڑی اور آزاد رکن گل افضل کو گریبان سے پکڑاا ور دھکے بھی دیے۔تاہم ایوان میں موجود ممبران نے بیچ بچاؤ کر کے معاملہ رفع دفع کر دیا۔ کنوینر نے وارننگ جاری کی کہ ایوان میں آئندہ ایسی بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔