جدہ (امتیاز احمد)پاکستانی خواتین ملک و قوم کی خدمت کے جذبہ سے سر شار ، کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات میں بھی اپنی پرخلوص خدمات کو خدمت انسانیت کے لئے وقف کئے ہوئے سر گرم عمل نظر آتی ہیں ۔اسی مقصد کے حصول کی خاطر مشرق وسطی میں موجود پی ٹی آئی سے منسلک خواتین کا آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس سیمینار کا بنیادی مقصد پارٹی میں خواتین کا کردار ، دیارغیر میں موجود خواتین کی سیاسی جدوجہد اور خواتین کے لیے پارٹی کے نقطہ نظر پر غور و فکر کرنا مقصود تھا۔ اس سیمینار کو مسلسل 3 روز تک منعقد کیا گیا جس میں پاکستان کی اعلی سفارتی اور پارلیمانی خواتین نے خصوصی شرکت کی اور اپنے اپنے تجربات اور علم و فہم کے مطابق خواتین میں نئی جدت اور حوصلے بلند رکھنے کی ذہن سازی کی گئی۔
سیمینار کے پہلے روز وومن پریزیڈنٹ سینٹرل پنجاب محترمہ ثانیہ کامران صاحبہ نے خطاب کیا اور کارکنان کی جانب سے کئے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جوابات دیئے۔
دوسرے روز ایم پی اے پنجاب محترمہ سیمابیہ طاہر نے تعارفی خطاب کے بعد اپنے ان سخت تجربات اور تکالیف کو بیان کیا جو انہیں پی ٹی آئی کارکن کی حیثیت سے پیش آئیں۔ محترمہ سیمابیہ طاہر نے عورت کی ہمت اور عظمت کو سلام پیش کیا اور دیار غیر میں مقیم پاکستانی خواتین کا کمیونٹی کے لئے کام اور خدمات فراہم کرنے پر بھرپور خراج تحسین بھی پیش کیا۔
سیمینار کے تیسرے روز سابق انفارمیشن سیکریڑی سندھ ، دعاء فاؤنڈیشن کی سرپرست اعلی اور سی ای او محترمہ دعاء زبیر نے خواتین کی طاقت اور عظمت پر خطاب کیا اور اپنے تجربات کی بناء پر مفید اور با اثر مشاورت کا سلسہ جاری رکھا۔
اس سیمینار میں مشرق وسطی میں موجود خواتین جن میں محترمہ بازغہ ایوب ( ڈپٹی سیکرٹری ریاض ، سعودی عرب ) ، یاسمین کنول( انفارمیشن سیکریڑی برائے متحدہ عرب امارات)،
عائشہ ودود( وومن سیکرٹری پی ٹی آئی قطر )،
ثنا شعیب (وومن سیکرٹری سعودی عرب )
جویریہ اسد ( وومن سیکرٹری ایسٹرن ریجن)،
نادیہ عثمان ( ڈپٹی وومن سیکرٹری جدہ ) ،
ببلی خالد ( ایڈیشنل سیکرٹری وومن ونگ جدہ ) ،
صائمہ سکندر (وومن سیکرٹری پی ٹی آئی کویت )،
مہوش ایاز ( وائس پریزیڈنٹ وومن ونگ جدہ ) ،
انیلہ رضا ( وومن سیکرٹری مکہ المکرمہ) ،
شگفتہ غزل ( پریزیڈنٹ وومن ونگ جدہ )،
سارہ کنول ( سیکریٹری جدہ) ،
شہلہ خالد ( انفارمیشن سیکریڑی جدہ )،
فرزانہ چغتائی( وائس پریزیڈنٹ دبئی ) ،
صبیحہ سیف ( جنرل سیکریٹری متحدہ عرب امارات ) ،
روبین غفور ( جنرل سیکریٹری مسقط ) ،
مدیحہ حبیب ( پریزیڈنٹ پی ٹی آئی بحرین) نے شمولیت کئ۔
اس سیمینار کو باضابطہ طور پر منعقد کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکن خرم خان نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام خواتین کو ایک پلیٹ فارم پہ جمع کرنے کا بنیادی مقصد خواتین کی ان تھک کاوشوں اور مخنت کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کی بہترین رہنمائی، معتبر اور تجربہ کار خواتین کی سرپرستی میں ہونا تھی۔جس پر تمام ممبران نے خرم خان کے اس پر خلوص جذبہ کو بہترین اقدام قرار دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
سینیئر صحافی محترمہ شاہین جاوید نے بھی خواتین کی جدوجہد اور کاوشوں کو سراہا اور باہمت خواتین کی عظمت کو سلام پیش کیا۔
سب نے مل کر اس بات کا عزم کیا کہ ملک و قوم کی بہتری اور بلندی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔اور اپنے ملک کا نام بھی روشن کریں گے۔