counter easy hit

پی ٹی آئی ورکروں نے مجھ پر حملہ کیا تو عمران خان نے ذاتی حیثیت میں مجھ سے معذرت کی تھی: غریدہ فاروقی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میں 2014 میں تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف جلسہ کیا گیا تھا ، اجلسے میں شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی جس میں بھگڈر مچنے سے کئی افراد جاں بحق ہوئے، اس جلسے میں پی ٹی آئی کے خواتین کارکنوں کی جانبے سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے ساتھ بھی بد نظمی کی گئی اس حوالے سے غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ جس وقت پی ٹی آئی کی خواتین نے مجھ پر حملہ کیا تو اس وقت عمران خان نے ذاتی حیثیت سے مجھ سے معافی مانگ لی تھی ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ’’ میں جب سماء ٹی وی کی جانب سے ملتان مین 2014ئ پی ٹی آئی دھرنے کی کوریج کرنے کے لیے گئی تو ملتان اور دیگر شہروں سے آنے والے پی ٹی آئی ورکروں نے مجھ پر حملہ کر دیا ، اس وقت سماء ٹی وی نے اسواقعے کی کھل کر مخالفت کی اور بھر پور انداز میں پی ٹی آئی کے اقدام کی مزمت کی گئی ، لیکن جیسے ہی میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا تو عمران خان نے ذاتی حیثیت سے مجھے تیلی فون کیا اور سارے واقعے پر معذرت کی تھی ‘‘