خیبر پختونخواہ سے تحریک انصاف کے کارکنان نے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیئے۔
انٹرا پارٹی انتخابات کو صوابی کے رہنما یوسف علی نے چیلنج کیا، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اصل آئین معطل کرکے الیکشن کرائے۔ درخواست گزار یوسف علی نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ انٹرا پارٹی الیکشن غیر قانونی و غیر آئینی ہیں، الیکشن کالعدم قرار دیئے جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کےا نٹرا پارٹی الیکشن اپنی نگرانی میں کرائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی جو پچھلے انتخابات میں ووٹ خریدتے رہے، اس دفعہ الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر بنا دئیے گئے۔