تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بنی گالہ سے باہر نکل کر کارکنوں سے ملاقات کی اورانہیں گرفتاریوں سے بچنے کے لئے محتاط رہنے کی ہدایت کی ۔
عمران خان دیگر قائدین اور کارکنوں کے ہمراہ پاکستان چوک تک پیدل چلتے ہوئے گئےاور اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے کہا کہ اوپر سے نیچے آنے والی سونامی کو کوئی نہیں روک سکے گا،ہم بتائیں گے جمہوریت اور عوام کیا ہوتی ہے۔
پی ٹی آئی سربراہ نے مزید کہا کہ گرفتاری نہیں دینی،کل جو ہوا وہ نیٹ پریکٹس تھی ،اصل میچ دھرنے میں ہوگا ۔
اس سے قبل عمران خان اپنی رہائش گاہ سے جاگنگ ٹریک میں باہر آئے تو ناشتے میں مصروف کارکنوں نے انہیں گھیرے میں لے لیا ،جذباتی کارکنوں نے عمران خان کے حق اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔
عمران خان نےحکومت کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ عدالت حکم کےباوجود کارکنوں کو گرفتارکیاجارہا ہے،تحریک انصاف 2 نومبر کوبتائےگی کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے ۔