لاہور(یس نیوز) رائیونڈ مارچ سےپہلے پی ٹی آئی کی نئی مشکل، یوتھ ونگ نے سیکریٹری جنرل جہانگیرترین کے خلاف اعلان بغاوت کردیا، نامنظور جہانگیر ترین کے بینرز اور پوسٹرز چھپوالیے، مستعفی ہونے والے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل کے بھی ان سے اختلافات کی اطلاعات ہیں۔تحریک انصاف یوتھ ونگ نے سیکرٹری جنرل کےخلاف بغاوت کااعلان کردیا جبکہ لیبر ونگ پہلےہی جہانگیر ترین کے فیصلے تسلیم کرنے سےانکار کر چکا ہے۔تحریک انصاف یوتھ ونگ کا ناراض دھڑا کھل کر سامنے آگیا ہے،جس نے جہانگیر ترین کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے اوران کےخلاف بینرز بھی پرنٹ کرا لیے ۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان آج رائےونڈ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے تاہم رائے ونڈ مارچ سےقبل ہی تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کا کہنا ہے کہ یوتھ ونگ نے بغاوت نہیں کی ۔صرف چند بکاؤ لوگوں نے جہانگیر ترین کے خلاف پوسٹر چھپوائے ۔