الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے6 سالوں کی مالی تفصیلات جمع کرا دیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی ایک ، ن لیگ کی تین سالوں کی مالی تفصیلات جمع کرائیں،دستاویزات میں جماعت اسلامی کی دو، ایم کیو ایم کی ایک،فنکشنل لیگ کی تین اور ق لیگ کی دو سال کی تفصیلات جمع کرائی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے استدعا کی ہے کہ اضافی دستاویز کو عمران خان نا اہلی کیس کے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی مالی تفصیلات میں تحریک انصاف کے سال 2015۔16،2014۔15 اور 2003 سے 2007 کے اکاؤنٹس کی تفصیلات جبکہ ن لیگ کے 2013 سے 2016 تک کی اور ق لیگ 2015-16 اور 2013-14 کی تفصیلات شامل ہیں۔