غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی گئی۔
الیکشن کمیشن نے توہین عدالت اورغیر ملکی فنڈنگ کیس کی الگ الگ سماعت کا فیصلہ سنادیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کا مکمل اختیار ہے۔
پی ٹی آئی نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے معاملےکوغیر ملکی فنڈنگ کیس سے الگ کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 7 مئی جبکہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی۔