اسلام آباد: پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت میں آج کی حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی، تاریخ بعد میں دی جائیگی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت جج کوثر عباس زیدی نے کی۔ آج عمران خان کی بریت کی درخواست پر دلائل ہونا تھے تاہم چئیرمین پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کی جانب سے حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی، عدالت تاریخ بعد میں دے گی۔