وزیر قانون رانا ثناء نے کہا ہےکہ پنجاب یونیورسٹی کے معاملے میں کوئی لسانیت یافرقہ واریت نہیں،الیکشن کے قریب چھوٹی جماعتیں عوام کو مقامی تعصب میں مبتلا کرتی ہیں۔
PU case not ethnic or sectarianism, Rana Sana
رانا ثناء نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فوجی عدالتوں سے متعلق پارٹی پالیسی سے متفق ہوں ،فوجی عدالتوں میں توسیع کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ اپنی کمی کو پورا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے گڈ گورننس کا مظاہرہ نہیں کیا ،سندھ کی عوام کو ڈرایا جارہا ہےکہ پنجاب آپ کے حقوق کھا جائے گا۔