counter easy hit

این اے 144: شیر دھاڑا، نہ بلا چلا، عوام کی عدالت کا جج کے حق میں فیصلہ

Polling

Polling

اوکاڑہ: حلقہ این اے 144 میں آج صبح 9 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک پولنگ ہوئی۔ اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کے عارف علی چودھری اور آزاد امیدوار چودھری ریاض الحق کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

حلقے میں تین لاکھ سولہ ہزار ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا پی ٹی آئی کے اشرف سوہنا صرف 7140 ووٹ حاصل کر سکے اور ان کی ضمانت بھی ضبط ہو گئی۔

اوکاڑہ سے کامیاب رہنے والے آزاد امیدوار ریاض الحق کا کہنا ہے کہ غریب عوام کے تعاون سے انہیں فتح ملی، دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں حلقے کے مسائل اجاگر کریں گے۔