لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )حلقہ NA106، PP112کی مصروف سڑک لالہ موسیٰ ڈنگہ روڈ کی کشادگی اور تعمیر کی اشد ضرورت ہے عرصہ دراز سے سڑک کھنڈارت بن گئی ہے سڑک پر پانی کھڑارہتا ہے بارش کے دنوں میں سڑک جوہڑ کا منظر پیش کرتی ہے سڑک کی دونوں سائیڈوں سے مٹی کو ہموار نہ کیا گیا اور پانی نے سڑک کو تباہ وبرباد کردیا ہے عوامی حلقوں نے کہا کہ ایم این اے چوہدری جعفر اقبال ایم پی اے چوہدری محمد اشرف دیونہ ، ایم پی اے میاں طارق محمود لالہ موسیٰ ڈنگہ روڈ پر توجہ دیں اور روڈ پروگرام میں اس سڑک کو تعمیر کرائیں اور کشادہ کرائیں جو وقت کی ضرورت ہے