چلی: بارہ سو سینتالیس فٹ لمبے اور گیارہ سو اڑتالیس فٹ چوڑے ٹکڑے کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے لیک گرے کا رخ کرلیا
جنوبی امریکا کے ملک چلی میں گلیشیئر سے الگ ہونے والا برف کا بڑا ٹکڑا توجہ کا مرکز بن گیا، سیاح برف کےاس نیلگوں ٹکڑے کو دیکھنے بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔ بارہ سو سینتالیس فٹ لمبا اور گیارہ سو اڑتالیس فٹ چوڑا ٹکڑا گزشتہ ہفتے گلیشیئر سے الگ ہوا اور بہتا ہوا لیک گرے میں پہنچ گیا ہے۔ چلی کی سیر کو آئے غیر ملکی سیاح بھی اس نظارے کو دیکھنے پہنچ گئے اور اسے کیمرے میں محفوظ کرتے رہے۔ چلی میں اس سے پہلے انیس سو نوے کی دہائی کے آغاز پر گلیشیئر سے ٹکڑا علیحدہ ہوا تھا۔