counter easy hit

عوام نواز شریف کیساتھ ہے، مخالفین سازشیں بند کر دیں:مریم نواز

تین نسلوں کاحساب دے دیا، ہم بھی تکنیکی سہارے لے کر چھپ سکتے تھے، نوازشریف نے بے رحمانہ احتساب کا سامنا کیا، اپنی کہانی عوام کے پاس لے کر جائیں گے:وزیراعظم کی صاحبزادی کی جے آئی ٹی کے باہر میڈیا سے گفتگو

Public is with Nawaz Sharif opposers closed conspiracy: Maryam Nawaz

Public is with Nawaz Sharif opposers closed conspiracy: Maryam Nawaz

اسلام آباد: وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا، جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تین نسلوں کاحساب دے دیا، مریم نواز نے کہا نوازشریف نے شیر دل انسان کی طرح احتساب کا سامنا کیا، اس دن سے خوف کھاؤ جب نوازشریف اپنی کہانی لیکر عوام کے پاس جائیگا، مخالفین کو بتانا چاہتی ہوں، عوام نوازشریف کی طاقت ہیں، وزیراعظم سویلین بالادستی کیلئے کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا، ہمارے پاس بھی بہت راستے تھے، ہم بھی تکنیکی سہارے لیکر چھپ سکتے تھے، کمر درد کا بہانہ بنا کر گاڑی کو ہسپتال کی طرف موڑ سکتے تھے، نتھیا گلی کے سرکاری ریسٹ ہاؤس میں چھپ سکتے تھے، پانامالیکس میں 500 خاندانوں کے نام ہیں، مقدمہ کرنے والوں کی اپنی آف شورکمپنیاں ہیں، ہمارے خلاف الزامات ڈھونڈے جا رہے ہیں، 70 دن کی جے آئی ٹی کے پاس کچھ نہیں۔ دادا کی قبر سے لیکر ہمارے بچوں تک احتساب ہوا، ایک ہی خاندان کا کتنی بار احتساب ہوگا؟، نوازشریف 2018 میں بھی وزیراعظم بنیں گے۔

کارکنوں کی طرف سے اظہار یکجہتی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا جو کچھ پوچھا گیا اس کا جواب دیا، سپریوم کورٹ کے فیصلے میں میرا نام نہیں، وہ فرض ادا کیا جو مجھ پر واجب نہیں تھا، جے آئی ٹی سے پوچھا ہم پر الزام کیا ہے،ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، فیملی بزنس سے متعلق سوال گھوم پھر رہے ہیں، کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے، ہمارے ذمہ عوام کا کوئی پیسہ واجب الا ادا نہیں۔ وزیراعظم کی صاحبزادی نے مزید کہا ہمارا پانچواں احتساب ہو رہا ہے، جن کا کوئی کاروبار نہیں ان سے بھی پوچھا جائے، ڈان لیکس میں بھی مجھے ملوث کیا گیا، نوازشریف نے حق کے لیے کھڑا ہونا سکھایا، باپ کے نام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔  واضح رہے وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں،جہاں انہوں نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا، پیشی سے قبل جوڈیشل اکیڈمی پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنوں اور میڈیا کے نمائندوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website