لالہ موسیٰ (محمد منشاء بٹ )سرکاری سکولز لالہ موسیٰ کی لوٹ مار انوکھا طریقہ ریڑھے بانوں سے 100فی ریڑھی لیکر تفریحی کے دوران سکول کے اندر لگانے کی اجازت ، ریڑھی بانوں کی دہائی مختلف سکولز کے مختلف ریٹ ، محکمہ تعلیم کے افسران ، بکل مار کر سو گئے تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ کے سرکاری سکولز کے ہیڈ ماسٹر نے کرپشن کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے اسکولز تفریحی کے دوران سکولز کے بچوں کو اسکولز سے باہر جانے کی اجازت نہیں لہذا ہیڈماسٹر ز نے ریڑھی بانوں کے ساتھ ہاتھ کرنا شروع کردیا ہر ریڑھی بانوں سے 100روپے وصولی کے بعد سکولز کے اندر ریڑھی لگانے کی اجازت ہوگئی گورنمنٹ جامعہ غوثیہ ہائی سکول نے 100روپے فی ریڑھی ریٹ لگا رکھا ہے اور گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نے 70روپے فی ریڑھی ریٹ مقرر کررکھا ہے یہ سلسلہ گزشتہ چند روز سے جاری ہے جبکہ دیگر سرکاری سکولز نے بھی اپنی اپنی من مرضی کے ریٹ مقرر کررکھے ہیں اس ننگی کرپشن پر ریڑھی بانوں نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے محلہ تعلیم کے افسران سے اپیل کی ہے کہ اپنی آنکھیں کھولیں اور اپنے ماتحت جیسے والے اسکولز کی خبرلیں اور ہمارے ساتھ ہونے والے ظلم کا احتساب کریں ورنہ احتجاج پر مجبور ہونگے اس سلسلے میں جب اسکولز کے ہیڈ ماسٹر سے رابطہ کیا تو ان کے موبائل آف تھے