کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔
460 ارب روپے کی کرپشن کیس میں احتساب عدالت پیشی کے موقع پر پہلی مرتبہ ڈاکٹر عاصم کا استقبال نعروں سے کیا گیا۔ اس موقع پر جب ایک صحافی نے ڈاکٹر عاصم سے سوال کیا کہ آپ نے تو سیاست سے توبہ کرلی تھی جس پر سابق مشیر پیٹرولیم نے کہا کہ وقت بدلتا رہتا ہے۔ ماضی میں بھی کراچی کی خدمت کی اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پرویزمشرف کا 2018 کے انتخابات کے لیے نئی پارٹی تشکیل دینے کا اعلان
سابق مشیر پٹرولیم نے کہا کہ عوام کی مرضی سے مجھے عہدہ دیا گیا ہے، میرا فرض ہے کہ میں اس ملک کے لیے کچھ کروں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے جس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔