دنیابھر میں کافی کی کئی مشہور دکانیں موجود ہیں جو اپنے گاہکوں کو مزیدار کافی کا لطف فراہم کرتی ہیں لیکن تائیوان کی ایک کافی شاپ کافی کے کپ پر منفرد انداز سے ڈیزائن کئے جانے والے آرٹ کے باعث خوب مشہور ہو رہی ہے۔
تائیوان میں موجود مائی کافی کے نام سے مشہور اس کیفے کے ماہر آرٹسٹ کافی پر ایسی دلفریب اور منفرد تصویریں بناتے ہیں کہ کافی پینے کا مزہ دوبالا ہوجائے۔ یہ آرٹسٹ منٹوں میں موبائل سے جانوروں، کارٹون کرداروں اور مطلوبہ د لچسپ چیزوں کی تصاویر کافی پر بناتے ہیں جوکہ دودھ اور جھاگ کی مدد سے تیار کی جاتی ہیں۔ کافی کے کپ پر آرٹ کا یہ دلچسپ شاہکار دیکھ کر جہاں شائقین دنگ رہ جاتے ہیں وہیں ان آرٹسٹوں کو خوب داد دیتے بھی نظر آتے ہیں۔