اسلام آباد: بھارت کی جانب سے پلوامہ حملہ کا بے بنیاد الزام پاکستان پر لگایا گیا اور مسلسل دھمکیاں دی جاتی رہیں تاہم جسے پاکستان نے مسترد کردیا اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھر پور جواب دینے کا بھی اعلان کر دیا ہے لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارت کے اپنے ہی دانشور نے اپنی حکومت کو آئینہ دکھا دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی دانشور پرتاب بھانونے بھارتی اخبار ”دی انڈین ایکسپریس“ میں ایک آرٹیکل لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ” پلوامہ حملے میں بھارت ہار گیا اور پاکستان جیت گیا ہے، بھارتی عوام میں غصہ اپنی ہی تباہی کا باعث بن گیا ہے اور بھارت خود شدید گھٹن کا شکار ہے جبکہ پاکستان پر کوئی عالمی، سیاسی اور سفارتی دباﺅ نہیں ہے ۔پرتاب بھانو کا کہنا تھا کہ پاکستان جیت گیا ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں احساس محرومی حقیقی ہے، پانچ سال میں کشمیر کی صورتحال خراب کرنے کے ذمہ دار ہم خود ہیں۔ انہوں نے اپنے مضمون میں لکھاکہ پاکستان کیخلاف بھارت نے اپنی استعداد کار میں اضافہ نہیں کیا، بھارت نیم رویتی جنگ میں پاکستان کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے، سرجیکل سٹرائک جیسا کوئی بھی عمل صورتحال کو تبدیل نہیں کرسکتا ہے اور امریکہ جیسی بڑی طاقت بھی افغانستان میں بے بس ہو گئی ہے۔ پرتاب بھانو کا کہنا تھا کہ پاکستان جیت گیا ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں احساس محرومی حقیقی ہے، پانچ سال میں کشمیر کی صورتحال خراب کرنے کے ذمہ دار ہم خود ہیں۔