ممبئی: بالی ووڈ فلمساز ساجد ناڈیا والا نے اداکار سلمان خان کی سزا کے فیصلے کے باعث فلم باغی 2 کی کامیابی کا جشن ملتوی کردیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان کو گزشتہ روز نایاب کالے ہرن کے غیر قانونی شکار پر 5 سال قید کی سزا کا فیصلہ سنایا گیا جس پر ان کے قریبی دوست اور فلمساز ساجد ناڈیاوالا نے اپنی فلم کی کامیابی کا جشن ملتوی کر دیا اور سلمان خان کی حمایت کیلئے جودھپور پہنچ گئے۔