لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال 19-2018ء کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
صوبائی وزیرِ خزانہ آئندہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال 19-2018ء کا بجٹ پیش نہیں کرے گی تاہم پنجاب کا بجٹ تیار کر کے رکھ لیا ہے۔ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ نگران حکومت ہی آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرے گی، ہم صرف رواں مالی سال کا ضمنی بجٹ پیش کریں گے۔