وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلا س میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر غور اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا ۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی ، صوبائی وزیر انسداد دہشت گردی ایوب گادھی، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات ،جی او سی 10 ڈویژن میجر جنرل سردار طارق امان، چیف سیکریٹری پنجاب زاہد سعید،آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی موجود ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھاکہ پاک افواج اندرونی اوربیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں سمیٹی ہیں، آپریشن ردالفساد سےوطن عزیزسےانتہاپسندی کےناسور کامکمل خاتمہ ہوگا ۔