counter easy hit

پنجاب میں دہشتگردی کے خلاف رینجرز کی مدد لینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف رینجرز کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دہشتگردوں اوران کے سہولت کاروں کےخلاف پنجاب میں بے رحمانہ آپریشن ہوگا۔

PUNJAB, APECS, COMMITTEE, WILL, ACQUIRE, RANGERS, TO, PUT, UP, WITH, TERRORISTS, IN, PUNJABصوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ ، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی،صوبائی وزیر انسداد دہشت گردی محمد ایوب،ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات ، جی او سی 10 ڈویژن میجر جنرل سردار طارق امان ،چیف سیکریٹری ،آئی جی پنجاب اور دیگر سول اور عسکری حکام شریک ہوئے۔

شرکاء نے دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی اور ورثاء کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔اوردہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے کیے گئے اقدامات اور ان کے نتائج کا جائزہ لیا ۔

اجلاس میں پنجاب میں دہشتگردی کےخلاف رینجرزکی مددلینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایپکس کمیٹی کے مطابق رینجرز کی مدد لینے کا طریقہ کار بعد میں طے کیا جائے گا۔

ایپکس کمیٹی نے افغانستان کی سرزمین دہشتگردی کے استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردوں اورسہولت کاروں کےخلاف بےرحمانہ آپریشن ہوگا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے تمام چھوٹے بڑے کارندوں کی گرفتاری کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پرشہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے،دہشت گرد اور سہولت کار پاک دھرتی کا ناسور ہیں،انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website