اسلام آباد (یس ڈیسک) پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں تقریبا ً100 فیصد اضافے کی سفارش کردی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے ارکان اس وقت الاؤنسز سمیت 45 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں، جسے بڑھا کر 83 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ارکان کی بنیادی تنخواہ بھی 12 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ارکان کا سالانہ ٹریولنگ الاؤنس جو پہلے 75 ہزار سے تھا سوا لاکھ روپے کردیا جائےگا، اسی طرح یومیہ الاؤنس 1500 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔