counter easy hit

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 ٹیکسلا میں آج ضمنی انتخاب ہوگا

punjab-assembly-pps-7-election-in-taxila

punjab-assembly-pps-7-election-in-taxila

ٹیکسلا(یس اردو نیوز)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 ٹیکسلا میں آج ضمنی انتخاب ہوگا، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ تمام حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج اور رینجرز تعینات ہوں گے ۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 ٹیکسلا میں کل ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقی کی جارہی ہے، یہاں مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی ملک عمرفاروق، پی ٹی آئی کے عمار صدیق اور پیپلزپارٹی کے چودھری کامران اسلم میدان میں ہیں۔

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 714 ہے، جن میں 90 ہزار 13 خواتین رجسڑڈ ووٹرز شامل ہیں، ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں 167 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، جبکہ امن وامان کی ذمہ داری فوج اور رینجرز کے سپرد ہے، جو تمام حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے۔

پی پی 7 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے صدیق خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website