لاہور ؍راولپنڈی (اصغرعلی مبارک ) پتنگ بازی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔ قرارداد تحریک انصاف کے ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود خونی کھیل جاری۔ آئے روز ایک نیا حادثہ ہزاروں لوگوں کی جانیں نگل گیا۔ لاہور میں اس وقت بھی پتنگ ڈور بنانے والے درجنوں کارخانہ موجود۔ لیکن پولیس کو علم ہونے کے باوجود کارروائی کرنے سے قاصر۔ اس خونی کھیل کو ختم کرنے کے لیے پولیس ہر علاقے کے چئیرمن اور کونسلر کی مدد لے۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پتنگ اور ڈور بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔مطالبہ