counter easy hit

پنجاب اسمبلی ،پٹرولیم قیمتوں میں ناکافی کمی کیخلاف قرارداد جمع

Punjab Assembly resolution

Punjab Assembly resolution

لاہور….پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پٹرول کی قیمتوں میں ناکافی کمی کیخلاف قرارداد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ۔
اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے کمی قوم سےبھونڈا مذاق ہے،حکومت خود فی لٹر 40 سے 45 روپےفی لٹر منافع کما رہی ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمت میں 40 سے 45 روپے کمی کی جائے ۔