پنجاب حکومت نے کسانوں کو سستی بجلی کیلئے بائیو انرجی کمپنی قائم کر دی۔
سیکرٹری زراعت پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمود کا اس حوالے سے کسانوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پنجاب بائیو انرجی کمپنی سے رعائتی قیمت پر زرعی مشینری کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کسانوں کی فصلوں کے ضیاع کو منافع میں تبدیل کرنے کا نظام وضع کیا گیا ہے،سستی بجلی اور سستا بیج ملے گا تو یقیناً زراعت نفع بخش ہو گی اور ملک کو فائدہ ہو گا۔ اس موقع پر کسانوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ گندم کی کٹائی کے بعد کھیت کوآگ لگانے کی بجائے بھوسے کی گانٹھیں بنائیں، گنے کی چھوئی کو ضائع کرنے کی بجائے گانٹھیں بنائیں، مکئی کے ٹاڈےاور تکے کی گانٹھیں بنائیں اور کمائی میں اضافہ کریں۔