لاہور;پنجاب کی بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور ، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سمیت متعدد افسر تبدیل کر دئیے گئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن مجتبیٰ پراچہ کا تبادلہ کر کے خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسد اللہ خان کو
وفاقی حکومت رپورٹ کرنے ،نبیل جاوید کی خدمات پنجاب سے سندھ حکومت ، ہارون رفیق کاپنجاب سے تبادلہ کر کے خدمات خیبر پختوانخوا حکومت کے سپرد، سیکرٹری پی ایم ڈی افتخار علی کا پنجاب سے تبادلہ کر کے سندھ ،سیکرٹری صحت علی بہادر قاضی کی خدمات پنجاب سے خیبر پختوانخوا، سیکرٹری ندیم الرحمان کی خدمات بھی خیبر پختونخوا، سیکرٹر ی ہائر ایجوکیشن خالد سلیم کی خدمات پنجاب سے سندھ حکومت،ڈاکٹر ناصراقبال کا پنجاب سے سندھ ، ناصر جاوید کا پنجاب سے تبادلہ کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم ، حقان بابر کی خدمات بھی پنجاب سے سندھ حکومت ، سیف انجم کی خدمات پنجاب سے بلوچستان کے حوالے کر دی گئیں ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نسیم نواز کا تبادلہ کر دیا گیا ،اجمل خان کو پنجاب سے تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ اسد اسلم کا پنجاب سے تبادلہ کر کے خدمات سندھ حکومت کے سپردکر دی گئیں۔