مردم شماری ٹیم کونشانہ بنانے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،واقعے میں شہید ہونیوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:شہباز شریف
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی بیدیاں روڈ پر دھماکے کی مذمت،متعلقہ حکام کو تحقیقات کا حکم دے کر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بیدیاں روڈ پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی،شہباز شریف نے دھماکے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا،کہتے ہیں مردم شماری ٹیم کونشانہ بنانے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،واقعے میں شہید ہونیوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔