counter easy hit

پنجاب کے وزیراعلیٰ گاڈ فادر ٹو، انکی چوری نااہل قرار دینے کیلئے کافی ہے: بابر اعوان

ظفر حجازی کے ساتھ ٹیمپرنگ کا حکم دینے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے، وزیر اعلیٰ خود مستعفی ہو جائیں ورنہ عدالت ان کو نکالے گی: پی ٹی آئی رہنماؤں کا مطالبہ

Punjab Chief Minister Godfather two, his theft is sufficient for disabilitation declared: Babar Awan

Punjab Chief Minister Godfather two, his theft is sufficient for disabilitation declared: Babar Awan

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو گاڈ فادر ٹو قرار دے دیا، انہوں نے کہا انکی چوری نااہل قرار دینے کیلئے کافی ہے، ظفر حجازی کے ساتھ ٹیمپرنگ کا حکم دینے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے، آج کا دن وزیر اعلیٰ پنجاب کی رخصتی کا دن ثابت ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم کے خلاف مقدمے میں پاکستانی عوام کو مدعی بنایا جائے، تمام چیزوں کا حساب گاڈ فادر ون اور ٹو نے دینا ہے، پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی نا اہلی کا ریفرنس دائر کیا تھا مگر کچھ نہ ہوا، عدالت کی ہدایت تھی کہ اگر سپیکر نہ سنیں تو واپس عدالت سے رجوع کریں، اب وہی کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات میں کوئی سازش نہیں، ن لیگ کوشش کر رہی ہے کہ اسے سازش کا رنگ دیا جائے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ خود مستعفی ہو جائیں ورنہ عدالت ان کو نکالے گی۔ واضح رہے چوہدری سرور، میاں محمود الرشید سمیت دیگرپی ٹی آئی رہنما بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website