اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے اور وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل سے ملاقات کی۔ اس دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کریں گے اور سعودی شاہ کو وزیراعظم نواز شریف کا خصوصی پیغام بھی پہنچائیں گے۔
شہباز شریف کا دورہ خطے کی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سرتاج عزیز اور سیکریٹری خارجہ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ہیں۔