حا فظ آباد ، چنیوٹ اور رحیم یار خان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے اداروںنے سرچ آپریشن کر کے 42مشتبہ افراد کو حراست میںلے لیا۔ گجرات میں مذہبی تنظیم سے تعلق رکھنے والے 18 افراد کو بھی گرفتار کیاگیا۔
حافظ آباد کے علاقوں سکھیکی،ونیکےتارڑ اوردیگرعلاقوں میں پولیس اورقانون نافذ کرنےوالےاداروں نے کومبنگ آپریشن کیا ۔ اس دوران 30ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ 68 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کےبعد رہا کردیا۔
رحیم یارخان کے علاقے ترنڈہ سوائےخان میں بھی پولیس،ایلیٹ فورس اورحساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔اس دوران 7ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
چنیوٹ میں پولیس اور ایلیٹ فورس نے سٹی،بھوآنہ،چناب نگر میں سرچ آپریشن کیا ۔ بائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے اور اسلحہ اور منشیات برآمد ہونےپر5ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ۔