counter easy hit

پنجاب میں کرپشن و دہشتگردی کیخلاف آپریشن اتنا ضروری ہے جتنا اور صوبوں میں ضروری ہے، اشفاق احمد

Ashfaq-Ahmed-Chaudhry

Ashfaq-Ahmed-Chaudhry

فرانس (اشفاق احمد) پنجاب میں رینجرز آپریشن کی ناگزیریت سے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے انکار پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما اشفاق احمد چوہدری و دیگر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا نیٹ ورک ‘ جرائم کی بڑھتی شرح ‘ بچوں و خواتین سے جنسی زیادتیاں ‘ اغواءوقتل کی وارداتیں اور فحش فلمیں بنانا مگر سیاسی سرپرستی کی وجہ سے پنجاب پولیس کا تماشائی کا کردار یقینا پنجاب میں رینجرز آپریشن کا متقاضی ہے اور اس سے انکار کرنے والا نہ تو عوام دوست ہوسکتا ہے نہ ہی محب وطن۔

پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما اشفاق احمد چوہدری نے مزید کہا کہ یہی نہیں بلکہ اختیارات کا ناجائز استعمال ‘ اقربا پروری اور کرپشن بھی پنجاب میں دیگر صوبوں سے کسی طور کم نہیں ہے فرق صرف اتنا ہے کہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں یہاں کرپشن کیلئے ٹیکنیکل ‘ کاروباری اور سرمایہ دارانہ انداز اپنا یا گیا ہے۔

جبکہ دیگر صوبوں میں لوٹ مار آج بھی جاگیردارانہ روایات کے مطابق جاری ہے اسلئے پنجاب میں بھی کرپشن کیخلاف آپریشن اتنا ہی ضروری ہے جتنا دیگر صوبوں میں ضروری ہے۔