لاہور : کوٹ لکھپت جیل میں شمس الحق نامی مجرم کو آج علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔
شمس الحق نے 16 سال قبل 1999 میں علی عمران نامی ایک شخص کو ننکانہ صاحب کے علاقے تھانہ مانانوالہ کی حدود میں قتل کیا تھا۔ میانوالی جیل میں بھی قتل کے مجرم کو آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
مجرم فتح محمد نے رشتے سے انکار پر خاتون سمیت دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مجرم کو آٹھ سال قبل پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔