دھند کے باعث لاہور میں پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو گیا۔ کئی پروازیں دیگر شہروں میں منتقل کر دی گئیں،،
لاہور: (یس اُردو) پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید دھند نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں۔ اکثرمقامات پر حد نگاہ صفر رہ گئی پے۔ لاہور، شیخوپورہ اور ساہیوال سمیت کئی شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ دھند کےباعث لاہور میں پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اور کئی پروازوں کو دوسرے شہروں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے کو بھی ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک کو جی ٹی روڈ کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ڈرائیوروں کو فوگ لائٹس اور ونڈ اسکرین وائپرز استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کےمطابق دھند پڑنے کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔