لاہور (یس ڈیسک) پنجاب حکومت نے اپنے پہلے ای خدمت سینٹر کا افتتاح ضلع راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کردیا ہے۔ ڈی سی او آفس کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ای خدمت سینٹر پر ون ونڈو کے تحت شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کئی سہولتیں میسر ہونگی۔
ای خدمت سینٹر پرقومی شناختی کارڈ،ڈرائیونگ لائسنس ،ڈومیسائل ،کیریکٹر،پیدائش واموات کے سرٹیفیکٹ اورفردملکیت کی نقول میسرہونگی۔گاڑیوں کی رجسٹریشن ،ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس، روٹ پرمٹ، ٹریفک جرمانے اور یوٹیلیٹی بلزکی ادائیگی بھی ای خدمت سینٹر پر ممکن ہوگی۔ ای خدمت سینٹر درخواست دہندگان کو ایس ایم ایس، ویب سائٹ اور ہیلپ لائن کے ذریعے درخواستوں کے سٹیٹس سے آگاہ کریگا۔
ای خدمت سینٹر کا افتتاح ڈی سی اور اولپنڈی ساجد ظفرڈال، ڈی جی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی ساجد لطیف اور پراجیکٹ ڈائریکٹر وسیم بھٹی نے کیا۔