گجرات ( صغیر احمد قمر ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ( PEF) کو گجرات میں آلاٹ کیے گئے گورنمنٹ سکولز میں نئے ٹیچرز ودیگر سٹاف کی بھرتی اور PEFکے رولز کے مطابق کلاسز شروع کرنے کا عوامی اور سماجی حلقوں میں زبر دست خیر مقدم ۔ عوام نے اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولز میں بھیجنے کی بجائے واپسی گورنمنٹ کے سکولز میں داخلہ کروانا شرو ع کرد یا ہے ،گورنمنٹ پرائمری سکول ٹبی سیکھواں اور گورنمنٹ پرائمری سکول بامتہ میں دس دن کے اند ر 70سے زائد بچوں کو داخل کروایا گیا ، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر چوہدری افضل مرل نے کہا کہ پہلے ان سکولوں میں سٹاف بہت ہی کم تھا صرف ایک یا دو ٹیچرز سے کام چلایا جاتا تھا ، 16مارچ کو ان سکولوں کا چارج ہمیں دیا گیا ، ہم نے دونوں سکولز میں فی کلاس ایک ٹیچر مہیا کی جب کہ دیگر سٹاف میں سیکورٹی گارڈ اور درجہ چہارم کا الگ سٹاف رکھا گیا ہے ، بچوں کو صاف پانی کی فراہم کیلئیالیکٹرک واٹر کولر بھی لگوایا گیا ہے ، ٹبی سیکھواں میں نئے چالیس بچوں کا داخلہ ہوا جبکہ بامتہ میں 25سے زائد بچوں کا داخل ہو ا ، میں لوگوں کو یہ واضح کرتا ہوں کہ یہ گورنمنٹ سکول ہے اورپنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن کے تحت یہ کام کریں گے نہ بچوں کی وردی چینج ہو گی اور نہ ہی سکول کانام چینج ہو گا اور نہ کبھی سلیبس چینج ہوگا ، انشااللہ ہم پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن کے قانون کے مطابق پنجاب گورنمنٹ کے فروغ تعلیم مہم میں بھرپور کردار ادا کریں گے علاقہ کے لوگ بلا خوف و خطر اپنے بچوں کو اپنے علاقہ میں قائم ان سکولوں میں داخل کروائیں انشااللہ پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن کے معیار کے مطابق ان بچوں کی تعلیم و تربیت کی جائے گی عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے پنجاب ایجو کیشن (PEF)سسٹم کا خیر مقدم کر نے پر مشکور ہیں انشااللہ ہم عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے