پنجاب بھر میں دو روز کے وقفے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں پھر سے بحال ہوگئیں۔صوبے بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے۔پنجاب میں دھرنوں کے بعد کشیدہ صورتحال کےباعث صوبائی حکومت کے اعلان کے بعد پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں پیر اور منگل کو چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔دوسری جانب مال روڈ، لاہور پر مذہبی جماعت کی جانب سے دھرنا آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔