کسانوں کے لئے خوشخبری آ گئی۔ پنجاب کے چھ لاکھ کسانوں کو سمارٹ فون فراہم کرنیکا منصوبہ تیار کر لیا۔ اس اقدام کا مقصد موسم کی پیشگی اطلاع فراہم کرنا ہے۔
لاہور: (یس اُردو) وفاقی حکومت کی جانب سے کسانوں کو ریلیف پیکج دینے کے بعد پنجاب حکومت بھی ایکشن میں آ گئی۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے ملیں گے 6 لاکھ کسانوں کو اب سمارٹ فونز۔ پنجاب حکومت کا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ موسمیات مل کر موبائل سوفٹ ویئر تیار کریں گے۔ کسانوں کو ان فونز استعمال کرنے کے حوالے سے تربیت بھی دی جائیگی۔ سمارٹ فون فراہم کرنے کا مقصد موسم کی پیشگی اطلاع فراہم کرنا ہے جبکہ ای کریڈٹنگ کے ذریعے کسانوں کو سالانہ ستر ہزار روپے تک بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ مذکورہ منصوبے کی ابتدائی منظوری وزیر اعلی نے ویڈیو لنک اجلاس میں دیدی ہے۔