counter easy hit

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہوٹلوں و بیکریوں پر چھاپے، اسپتال کی کینٹین سیل

Punjab Food Authority

Punjab Food Authority

لاہور……..پنجاب فوڈ اتھارٹی کےتحت لاہور میں چھاپےمارے جار ہے ہیں۔جس میںہوٹلوں، بیکریوں اور اسپتال کی کینٹین سیل کردی گئی اور جرمانےبھی لگائے گئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہورکے مختلف ہوٹلز، بیکریز اور اسپتالوں کی کینٹیز پر چھاپے مار کر متعدد کو سیل اور ہزاروں روپے کے جرمانے کر دیے۔ شریف میڈیکل سٹی کی ایک کینٹین بھی گندگی کے باعث سیل جبکہ دوسری کو 25000 روپے جرمانہ کر دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائیریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز نے جاتی عمرہ رائےونڈ میں شریف میڈیکل سٹی کے کیفے ٹیریاز چیک کیے۔جہاں چوہوں، کاکروچز اور دیگر حشرات الارض کی بہتات تھی۔ جس کے باعث مین کیفے ٹیریا کو سیل جبکہ دوسرے کو 25000 روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ عائشہ ممتاز کا کہنا تھا کہ شریف میڈیکل سٹی اسپتال کے کیفے ٹیریا سے زائدالمعیاد برگر اور شوارما بن بھی برآمد ہوئے ہیں۔دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کے ریسٹورنٹ پر بھی چھاپہ مارا۔ گلبرگ میں واقع رکن اسمبلی کا میزونائٹ ریسٹورنٹ کچن میں ناقص صفائی پر سیل کر دیا۔ اتھارٹی کا کہنا تھا کچن میں مین ہولز پر ڈھکن نہیں تھے، گندے ٹماٹر، اور واٹر فلٹر بھی گندا تھا، صرف یہی نہیں واشنگ ایریا میں بھی گندگی، کچن اسٹاف نے بھی صفائی کا اہتمام نہیں کر رکھا تھا۔ادھر لیڈی ولنگٹن اسپتال کا مین کیفے ٹیریا، اور پنجاب ڈینٹل کالج کی کینٹین بھی گندگی کے باعث سیل جبکہ ڈاکٹرز کے کیفے ٹیریا کو گندگی کے باعث 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا گئیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق جناح اسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل کالجز کے بھی کیفے ٹیزیاز کو بھاری جرمانے کردیے گئے۔جبکہ گذشتہ روز شوکت خانم میموریل ہسپتال کی کینٹین کو بھی ناقص صفائی پر 20000 روپے جرمانہ کیا گی تھا۔