لاہور میں وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین نےڈی جی فوڈاتھارٹی کے ہمراہ سگیاں پل پرگوالوں کےخلاف آپریشن میں شرکت کی۔انہوں نےشیخوپورہ اورننکانہ سےلاہور لائےجانےوالےدودھ کی چیکنگ کی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مختلف شہروں میں چھاپے جاری ہیں۔ علی الصبح ناکے لگا کر تمام شہروں میں سپلائی ہونے والے دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ لاہور میں مجموعی طور پر 3100 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کیا گیا۔ فیصل آباد میں1225لیٹر، گوجرانوالہ میں 1460لیٹر موقع پر ضائع کیا گیا۔ راولپنڈی میں 890 لیٹر اور ملتان میں 1150 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور وزیر خوراک بلال یسین نے سگیاں پل پر ناکہ لگایا۔ ان کا کہنا ہے کہ معیاری دودھ غذا کا اہم ترین جزو ہے۔صحت مند دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیرخوراک نے کہا ہے کہ گذشتہ دوسے تین ماہ میں چیکنگ کےدوران ساڑھے3لاکھ لیٹردودھ ضائع کیا گیا۔اگلےمرحلےمیں فوڈاتھارٹی کی ٹیمیں دودھ کےسیل پوائنٹس چیک کریں گی۔انہوں نے ہزاروں لیٹر دودھ کو موقع پر موبائل لیب کے ذریعے ٹیسٹ بھی کرایا۔