شیخوپورہ( زاہد اعوان)حکومت پنجا ب نے رمضان بازاروں کیلئے شامیانے ، پنکھے اور دیگر اشیاء کرایہ پر لینے پر پابندی عائد کردی ہے اور اس بارے میں صوبہ بھر کی تحصیل کونسلوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے خرید شدہ اشیاء اگر ناقابل استعمال ہیں تو ان کی جگہ نئی اشیاء خریدی جاسکتی ہیں۔