لاہور: پنجاب حکومت نے عیدالفطرکی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے جس کے تحت 26 سے 28 جون تک صوبے کے زیر انتظام اداروں میں چھٹی ہوگی۔
Punjab government announced Eid ul fitr holidays, notification declared
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عید الفطرکے پرمسرت موقع پر 26 جون بروز پیر سے 28 جون بروزبدھ تک تعطیلات ہوں گی۔ ان ایام میں صوبائی حکومت کے ماتحت ادارے اور محکموں کے ملازمین چھٹیاں منائیں گے۔ واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے پیرکے روزعید الفطرہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس طرح سرکاری ملازمین ہفتے اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ 3 دن چھٹیاں منائیں گے۔