counter easy hit

بریکنگ نیوز: حکومت پنجاب نے فنکاروں کو کمر توڑ جھٹکا دے دیا ، بڑی عیاشی ختم

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے شوبزفنکاروں کو کئی سالوں سے دیا جانے والا فنڈ مکمل طور پر بند کر دیا‘ مالی مشکلات کے شکار شوبز فنکاروں کا شدید احتجا ج اور وزیرا علی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے دور میں شروع ہونے والے آرٹسٹ اسپورٹ فنڈ کے تحت مستحقفنکاروں کو پانچ ہزار سے پچیس ہزار روپے دیئے جاتے تھے، شہباز شریف کے دور میں تمام فنکاروں کا معاوضہ پانچ ہزار روپے کر دیا گیا جسے سابق وزیر ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بند کر دیا۔ گلوگارہ ترنم ناز اور گلوکار انور رفیع فنڈز بند ہونے سے پریشان ہیں جبکہ اداکارہ ثنا بٹ اور اداکار وحید بٹ پچھلے دنوں ہارٹ اٹیک ہونے پر حکومتی امداد کے منتظر رہے معروف شاعر منیر نیازی کی بیوہ بھی وظیفہ بند ہونے پر پریشان ہیں۔ ناہید منیر نیازی نے گفتگو میں کہا کہ انہیں آخری بار جون دو ہزار انیس میں معاوضہ ملا تھا کوئی سہارا نہیں ہے، فنڈ بند کر دیا گیا ہے۔ماضی کے معروف ڈرامے عینک والا جن کے اداکار نثار بٹ عرف المعروف عمرو عیار بھی آرٹسٹ فنڈ بند ہونے پر سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے گفتگو میں کہا کہ غریب فنکار کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں گھروں میں فاقے پڑ چکے ہیں، ہم لوگ کہاں جائیں؟آرٹسٹ خدمت کارڈ کے لیے شہباز شریف کی جانب سے 8 کروڑ کی رقم منظور تو ہوئی لیکن یہ رقم آج تک مستحق فنکاروں تک نہ پہنچ سکی، زکوٹا جن، بل بتوڑی، روحی بانو اور متعدد فنکار کسمپرسی کی زندگی گزارتے ہوئے جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

PUNJAB, GOVT, GIVEN, GREAT, SHOCK, TO, ACTORS, ACTRESSES, OF, PUNJAB

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website