counter easy hit

پنجاب :مختلف شہروں میں شدید دھند ، ٹریفک کی روانی متاثر

Punjab in cities, fog,

Punjab in cities, fog,

لاہور……ملک میں کہیں سردی کی شدت برقرار ہے،تو کہیں موسم بہتر ہونا شروع ہوگیا،پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہیں۔
ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت بدستور جاری ہے،گرم کپڑوں کا استعمال بڑھ گیا،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے شہر بھی سردی کی لپیٹ میں ہے۔سندھ کے شہروں میں موسم بہتر ہونا شروع ہوگیا ہے پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح کے اوقات شدید دھند کا راج ہے،دھند کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہتی ہے ۔حکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے دو سے تین روز کے دوران پنجاب کےمیدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کےاوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنےکا امکان ہے۔جبکہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے ۔