اسلام آباد : سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ تحقیقات کے بعد پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے قاتلوں کا سراغ لگالیا۔ شجاع خانزادہ قتل کےاہم ملزم محمد قاسم کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے گرفتار کرلیا ۔ ملزم کا تعلق اٹک سے ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کا قاری سہیل گروپ شجاع خانزادہ پرخودکش حملے میں ملوث ہے،شجاع خانزادہ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری سہیل ہے۔
قاری سہیل نے خودکش حملہ آور کو بھیجا،قاری سہیل نے خودکش حملہ آور کی مدد کے لیے کئی لوگ استعمال کیے، قاری سہیل نے خودکش حملے کے لیے قاسم معاویہ، امجد، فیاض، صداقت اور صدام کو استعمال کیا۔